ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ کی بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سے شکست

ابوظہبی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 وکٹوں کی آسان شکست سے دوچار کردیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ ون کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنائے جبکہ 125 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے دووکٹوں کے نقصان پر چودہ اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو چھبیس رنز بناکر حاصل کرلیا۔

جیسن روئے نے سب سے زیادہ اکسٹھ رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ڈیوڈ ملان اٹھائیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بنگلہ دیش کے شرف الاسلام اور نسیم احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More