لندن: برطانیہ نے کورونا پابندیاں ختم کردی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کا ہاؤس آف کامنز میں پالیسی بیان۔ کہا فیس ماسک پہننے اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کی پابندی ختم کررہے ہیں۔ اسکولوں میں فیس ماسک لازمی پہننے کی پابندی بھی ختم کردی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گھر سے کام کرنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہم برطانوی عوام کے فیصلے پر بھروسہ کریں گے اور کوئی ایسا شخص مجرم نہیں ہوگا جو فیس ماسک نہ پہننے کا انتخاب کرتا ہے۔