ایڈیلیڈ ٹیسٹ:آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی فائٹ بیک جاری

ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی فائٹ بیک جاری ہے۔ آسٹریلیا پہلی اننگ میں چارسو تہتر رنز بناکر آؤٹ ہوا۔ انگلش اوپنرز سترہ کے مجموعے پرپویلین لوٹ گئے۔ ڈے نائٹ میچ میں کپتان جوروٹ اورڈیوڈ ملان تیسرے دن ڈنرکے وقفے تک مزید نقصان کے بغیر اسکورایک سوچالیس تک پہنچادیا۔

ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیزٹیسٹ پنک بال سے ڈے نائٹ کھیلا جارہا ہے۔ میزبان آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی لیڈ حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں چارسو تہتر رنزکا بڑا اسکورکیا۔ لبوشان ایک سو تین، ڈیوڈ وارنر پچیانوے، اسٹیواسمتھ ترانوے، الیکس کارے اکیاون، مچل اسٹارک انتالیس اور ڈیبیوآل راؤنڈر مائیکل نیسر نے پینتیس رنزبنائے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے تین اور جیمز اینڈرسن نے دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔

دوسرے دن انگلینڈ کے اوپنر روری برنز اور حسیب حمید سترہ رنز پرپویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ ملان اورکپتان جو روٹ سنچری پارٹنرشپ سے بھرپور فائٹ بیک کی اور تیسرے دن ڈنرکے وقفے تک مزید کسی نقصان بغیر اسکورایک سو چالیس رنزتک پہنچادیا۔ ڈیوڈ ملان اڑسٹھ اور جو روٹ ستاون رنز پرناٹ آؤٹ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More