انڈرنائنٹین ورلڈ کپ:انگلینڈ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

انگلینڈ نے انڈرنائنٹین ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں افغانستان کو سولہ رنز سے شکست دیدی۔ انگلش ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پردوسواکتیس رنز بنائے اورافغان ٹیم کو نو وکٹ پردو سو پندرہ رنز پر قابو کرلیا۔ آج دوسرا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

پورٹ آف اسپین ویسٹ انڈیز میں جاری انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں انگلینڈ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلش ٹیم نے پہلی بارسیمی فائنل میں پہنچنے والی افغانستان ٹیم کو سولہ رنز سے شکست دیدی۔ بارش اور کم روشنی کی وجہ سے میچ سینتالیس اوورز فی اننگ تک محدود کردیا گیا۔ انگلینڈ چھ وکٹوں کے نقصان پردو سو اکتیس رنز بنائے۔ جارج تھامس پچاس، جارج بیل چھپن اور الیکس ہورٹن نے ترپن رنزاسکورکیے۔ افغانستان کے نویدزردان اورنورالہٰی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جوابی اننگ میں افغان ٹیم سینتالیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پردو سوپندرہ رنزہی بناسکی۔ اللہ نور نے ساٹھ، محمد اسحٰق نے تینتالیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے ریحان احمد نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آج دوسرا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More