دوسرا ٹی20:انگلینڈ نے ونڈیزکو1رنزسے شکست دیدی

کنگسٹن جمیکا میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کودوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک رن سے شکست دیدی۔ پانچ میچزکی سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔ انگلش ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پرایک سواکہتر رنزبنائے۔ میزبان کیریبیئن ٹیم آٹھ وکٹیں کھودو سو ستر رنزہی بناسکی۔

کنگسٹن جمیکا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا ٹاس جیت کرمیزبان ونڈیز نے انگلینڈ بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم نے بیس اوورز کے کوٹے میں آٹھ وکٹیں کھو کرایک سو اکہتر رنز بنائے۔ جیسن روئے پینتالیس، معین علی اکتیس، کرس جورڈن ستائیس اورٹوم بینٹن پچیس رنزنمایاں اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈر اور فیبین ایلن نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دوسوباہتررنز ہدف کے تعاقب میں کیریبیئن ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پردوسوستررنز ہی بناسکی۔ عقیل حسین اورروماریوشیفرڈ چوالیس، چوالیس ،نکولس پورن چوبیس اورڈیرن براوو نےتئیس رنز اسکورکیے۔ معین علی نے آل راؤنڈر پرفارمنس دیتے ہوئے تین وکٹیں لیں اورپلیئرآف میچ قرارپائے۔ انگلینڈ نے میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد ایک رن سے جیت لیا۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More