پاکستان،انگلینڈٹی20 سیریز پربات چیت جاری

پاکستان اورانگلینڈبورڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول پربات چیت جاری ہے۔ انگلش ٹیم کوسات مختصر طرز کے میچزکھیلنے پاکستان آناہے۔ پی سی بی سیریز پندرہ ستمبرسے شروع کرنا چاہتاہے۔ نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز میں شرکت کاانحصار انگلینڈ کے دورہ پاکستان مکمل ہونے پرہے۔

انگلینڈ سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکی سیریز کھیلنے اس سال پاکستان آئے گا۔ پی سی بی انگلینڈسے ہوم سیریز پندرہ ستمبرسے شروع کرنا چاہتاہے۔ تاکہ اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت کاموقع مل سکے۔ ٹرائی سیریز کی تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہے اور پاکستان اس کی شرکت کی حامی بھر چکا ہے۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کاانحصار انگلینڈ سے ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بروقت تکمیل پرہے۔ پی سی بی جلد ای سی بی سے سیریز کا پروگرام جلد طے کرنا چاہتا ہے تاکہ نیوزی لینڈ ٹرائی سیریز کوفائنل کیا جاسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More