ٹی20ورلڈ کپ:آج ایشیزحریف انگلینڈ اورآسٹریلیا مد مقابل ہوں گے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ اے کے دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔ شارجہ میں پہلامیچ جنوبی افریقا اورسری لنکا کا مقابلہ ہوگا۔ دبئی میں ایشیزحریف انگلینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپربارہ مرحلے کے آٹھویں روز آج گروپ اے کے دومیچزکھیلے جارہے ہیں۔ سہ پہرتین بجے جنوبی افریقا اورسری لنکا کا مقابلہ شارجہ میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے دو میچز میں ایک جیتا ایک ہارا ہے۔ جنوبی افریقا نے ونڈیزکو زیرکیا اور آسٹریلیا سے ہارگیا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرایا اور آسٹریلیا سے مات کھا گیا۔

تیما باووما کی ٹیم میں بیٹسمین وان ڈیرڈوسن،آل راؤنڈر ڈیوڈ ملر،تبریز شمسی اورکیشو مہاراج جیسے اسپنرزموجود ہیں۔ ڈاسن شناکا الیون کا انحصار نوجوان راجہ پکسے،تجربہ کار کوشل پریرا اورہسارنگا اور مسٹری اسپنر تھیکشانا پر ہے۔

دبئی میں شام سات بجے انگلینڈ اورآسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچزجیت چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے سری لنکا اور جنوبی افریقا کو ہرایا۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزاوربنگلہ دیش کو شکست دی۔ فاتح ٹیم گروپ اے لیڈر کی حیثیت سے سیمی فائنل کی مضبوط امیدواربن جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More