انگلینڈ کا ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل

ایمسٹلوین میں انگلینڈنے میزبان نیدرلینڈ کو تیسرے اوڈی آئی میں آٹھ وکٹوں سے ہرادیا اور سیریز میں تین صفرسے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔میزبان ڈچ ٹیم دوسوچوالیس رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔ انگلینڈ نے جیسن روئے کی دھواں دھار سنچری کی مدد سے مطلوبہ ہدف تیس اوورز میں پورا کرلیا۔

ایمسٹلوین میں انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے کا ٹاس جیت میزبان ٹیم کوبیٹنگ کاموقع دیا۔ نیدرلینڈ آخری اوور میں دو سو چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگیا۔ کپتان وکٹ کیپر اسکاٹ ایڈورڈز چونسٹھ رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ بیس ڈی لیڈ نے چھپن اورمیکس اوڈوڈ نے پچاس رنزبنائے۔ انگلینڈ کےڈیوڈ ولی نے چار اوربریڈن کورس نے دوکھلاڑی آؤٹ کیے ۔

انگلینڈ نے دوسو پینتالیس رنز کاٹارگٹ تیس اوورز میں دووکٹوں کے نقصان پرپوراکر لیا۔ مین آف دی میچ جیسن روئے نے چھیاسی گیندوں پرایک سوایک رنزبنائے۔ قائم مقام کپتان اور سیریز کے بہترین کھلاڑی جوزبٹلر نے چونسٹھ بالز پر چھیاسی اور فل سالٹ نے اننچاس رنزبنائے۔ دونوں وکٹیں نیدرلینڈ کے پال وان میکرین نے لیں۔ انگلینڈ نے میچ آٹھ وکٹ اورسیریز تین صفرسے جیت لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More