وزیرتوانائی اور مشیر خزانہ کی سعودی کمپنیز کے نمائندوں سے ملاقات

ریاض :سعودی عرب میں مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سعودی سرمایہ کاروں اور مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر اور سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر داہر کے ہمراہ سعودی عرب کے کاروباری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔

وزیر توانائی اور مشیر خزانہ نے سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کاروباری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آئیڈیل ملک ہے ۔پاکستان میں گوادر سمیت کئی ایک ایسے منافع بخش منصوبے موجود ہیں جن سے سعودی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کار بہتر انداز میں فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More