دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اپنی طاقت عوام سےلیتی ہے۔ فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔ دشمن قوتیں طویل عرصےسے انتشار پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ دشمن قوتوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نےاستقبال کیا۔ آرمی چیف نے گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سےالگ الگ ملاقات کیں۔ آرمی چیف نےلاہور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور بھی دورہ کیا۔ اور میجر حارث کی عیادت کی۔ میجر حارث حالیہ واقعے میں بری طرح نشانہ بنے تھے۔

اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اپنا راستہ بنائےگا۔ واقعےکےذمہ داران گرفتارکرلیےگئے۔ واقعےمیں انصاف کے تقاضے پورےہوں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست میں یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتےہیں۔ لہٰذا قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثر مقابلہ کرنے کیلیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More