اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

اٹھارہ سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ولید اقبال کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ کمیٹی میں ڈومیسٹک ورکرز بل ترامیم کے ساتھ منظورکر لیا ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 18 سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی عائد کردی جبکہ گھریلو ملازمین کی تقرری کا لیٹر جاری ہو گا ۔کام کے اوقات 9 گھنٹے اور معاوضہ 19 ہزار دیا جائے ۔ سینٹ انسانی حقوق کمیٹی میں ترمیم کے بعد بل منظور ہوگیا تاہم اطلاق اسلام آباد کی حدود تک ہو گا ۔

بل کے مطابق ملازمین کو تہواروں پر سالانہ چھ چھٹیاں دی جائیں گی۔مختص اوقات کار کے بعد اوور ٹائم کی صورت میں اضافی تین گھنٹوں کے عوض تنخوا کا 19 فیصد معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ مالک ملازم کو نوکری سے برخاست کرتے وقت ایک ماہ کا نوٹس اور تنخوا ادا کرے گا۔

گھریلو ملازم کو لیبر قوانین کے تحت تنخوا ملے گی۔ میٹرنٹی چھٹی کے دوران مالک تنخوا دینے کا پابند ہوگا۔کم عمر بچوں کو ملازمت پر رکھنے پر چائلڈ لیبرز لا کا اطلاق ہوگا۔قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر ایک لاکھ تک جرمانہ عائد ہوگا۔

Related posts

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Beenish Umer

چینی اسکینڈل میں عمران خان بطور وزیرتجارت خود ملوث ہیں، عظمی بخاری

Rauf Ansari

شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More