دبئی اور تل ابيب کے درميان آئندہ ماہ سے يوميہ پروازيں

دبئی: متحدہ عرب امارات کی رياست دبئی اور تل ابيب کے درميان آئندہ ماہ سے پروازيں شروع ہو رہی ہيں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ايميرٹس ايئر لائن کی تل ابيب کے ليے يوميہ پرواز چھ دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ ابوظہبی کی اتحاد ايئر لائن اور اسرائيلی آرکيا ايئر لائن بھی اماراتی اور اسرائيلی شہروں کے درميان پروازيں چلاتی ہيں۔

امارات اور اسرائيل کے مابين گزشتہ برس ستمبر ميں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے جو سابق امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں کا نتيجہ ہے۔ تازہ پيش رفت ان دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کا ایک ثبوت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More