انتخابی اصلاحات صرف عمران خان کا ایجنڈا نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏ سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ دیں یہ عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں یہ قومی ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں یہ قومی ایجنڈا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔ایسےانتخابی نظام سےسیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More