انتخابات جمہوری طریقے اور الیکشن کمیشن کی تیاری سے ہونگے، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی عدم تیاری کا بار بار اعتراف کر چکے ہیں۔ عمران خان کم لوگ دیکھ کر چپ چاپ گھر چلے گئے ۔

پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سابق حکومت کے غلط فیصلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ اب عمران خان پھر پورے ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔عدالتوں کو گالی دے کر اگلے دن ان کے سامنے استدعا کرتے ہیں ۔ عمران خان اپنے آپ کو بے نقاب کر رہے ہیں ۔

شیری رحمان  نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن انہوں نے لوگوں سے کہا خون خرابہ کرو ہم جنگ کے لئے نکلے ہیں۔ان کو یہ بات برداشت نہیں ہوتی کہ ان کے علاوہ کوئی حکمرانی کرے۔انتخابات جمہوری طریقے اور الیکشن کمیشن کی تیاری سے ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More