پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا چناؤ آج ہو گا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا چناؤ آج ہو گا۔حکومتی اتحاد کے چوہدری پرویز الٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے حمزہ شہباز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔تین سو اکہتر کے ایوان میں وزیر اعلیٰ بننے کیلئے ایک سو چھیاسی ووٹ درکار ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا چناؤ آج ہو گا۔وزیر اعلیٰ کے چناؤ کیلئے ووٹنگ آج ساڑھے 11 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔371 کے ایوان میں وزیر اعلیٰ بننے کیلئے 186 ووٹ درکار ہوں گے۔

اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 183 ہے جن میں سے 20 اراکین ترین اور علیم گروپ کا حصہ ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں 165 نشستیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More