پولنگ عملے کا اغوا اور سامان چھیننے کے واقعات، الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پیش آ نے والے سنگین واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ای سی پی نے تمام شکایت کنندہ گان اور متعلقہ افسران کو22 دسمبرکو طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ضلع بنوں تحصیل بکاخیل کے سنگین واقعہ پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رات پولنگ کے عملے کے اغوا اور پولنگ سامان چھیننے جانے والے سنگین واقعات پر مشاورت کی گئی ۔

الیکشن کمیشن نے تمام شکایت کنندہ گان اور متعلقہ افسران کو طلب کر لیا ہے۔ سماعت بدھ 22 دسمبر کو ہوگی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More