الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی حق تلفی پر معافی مانگنی چاہیے، شہباز گل

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی حق تلفی پر معافی مانگنی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی حق تلفی پر معافی مانگنی چاہیے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پوری ن لیگ میں خود کو پڑھا لکھا مانتے ہیں۔ لیکن اب وہ ٹرن آراؤنڈ کا وژن لا رہے ہیں، احسن اقبال کلاس کا وہ نالائق بچہ ہے جو دوسروں کے اسائمنٹ کی نقل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دنوں میں جب ایل این جی نہیں مل رہی تھی تب پی ٹی آئی نے90 فیصد ایل این جی خریدی تھی، اب مل رہی ہے تو یہ حکومت نہیں لے رہی۔ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 1100 ارب کی چوری بچانے کیلئے نیب قانون میں ترمیم کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More