الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانےوالے اراکین اسمبلی کو15جنوری تک کی مہلت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرنے والے پارلیمنٹ اور صوبائی ارکان اسمبلی کوآخری موقع فراہم کردیا ہے ۔ پندرہ جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات موصول نہ ہوئیں تو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نےمالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانےوالے اراکین اسمبلی کو15جنوری تک کی مہلت دیدی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 331 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔سینیٹ کے 17، قومی اسمبلی 102، پنجاب اسمبلی کے 127 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے 31 ، خیبرپختونخوا اسمبلی 40 اور بلوچستان اسمبلی کے 14 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ وزیر قانون فروغ نسیم، رضا ربانی، تاج حیدر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات موصول نہ ہوئیں تو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More