خواتین کو ووٹنگ سے روکنے پر قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: بلوچستان کے بتیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا جاری عمل بغیرکسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم سے پولنگ کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے تمام اضلاع میں متحرک ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہناہے کہ پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے عوام بے خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔کنٹرول روم نتائج کے آنے تک مسلسل قائم رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More