الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر ابتدائی سماعت

الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ اسکینڈل میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر ابتدائی سماعت ہوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتا۔ ہماری نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ حکومتی ایم این ایز کی جانب سے عمران خان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سےخالد اسحاق اور تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے۔ علی ظفر کے معاون وکیل نے دلائل میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیشن کو استعفیٰ منظور کرکے نہیں بھجوایا۔ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں۔ جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More