سکھر: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے کشمور اور ڈھرکی میں کارروائی کرکے غیرقانونی سم ایکٹیویشن میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق کشمور اور ڈھرکی میں کارروائی کرکے غیرقانونی سم ایکٹیویشن میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار افراد میں 5 فرنچائز مالکان ،2 نادرا ملازم اور ایک کمپنی کا ملازم شامل ہیں۔
ملزمان غیرقانونی طریقے سے لوگوں کے نام کی سمیز نکلوا کر جعل سازی کیلئے استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے سیلیکون تھمز ،پرنٹڈ تھمز ، لیپ ٹاپ اور نادرا کا ڈیٹا اور بڑی تعداد میں سم موبائل فونز اور خطیر رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔