سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عیدالفطر منائی جارہی ہے

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے ۔ برطانیہ اور فرانس میں بھی آج عید ہو گی۔

سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔ شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اورگورنرمکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی جبکہ مسجد نبوی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی ۔مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماع ہوئے ۔

سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔دبئی کی مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید پر مسلم کمیونٹی خوش ہے ۔امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More