عید کے دن کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ ملیر، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر صفورا، گلشن اقبال سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More