مستحق گھرانوں کے لئے احساس راشن پروگرام لایا گیاہے، ثانیہ نشتر

پشاور: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں مستحق گھرانوں کے لئے راشن پروگرام لایا گیاہے۔ راشن پروگرام سے دو کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ خاندان کا کوئی بھی فرد8171پر رجسٹریشن کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹر ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹر ثانیہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیر خزانہ و صحت اورنیشنل بینک کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔۔احساس راشن رعایت پروگرام پر خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کوبریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نشتر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مستحق گھرانوں کے لئے راشن پروگرام لایا گیاہے۔خاندان کا کوئی بھی فرد8171پر رجسٹریشن کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹر ہے۔کریانہ مالکان راشن پروگرام کے لئے احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہونگے۔حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کو رعایتی رقم کے ساتھ ساتھ پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More