تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی نااہلی کا ریفرنس خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف درخواست خارج کر دی، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھجوایا تھا۔

پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی اور دلائل مکمل ہوجانے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔20 ارکان قومی اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔کیس کی آج ہوئی سماعت میں نور عالم خان کے وکیل گوہر خان نے دلائل دیئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More