اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دیر میں جلسہ میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران کونوٹس جاری کرتے ہوئے14مارچ کو تحریری جواب طلب کر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لوئردیر میں سیاسی جلسہ میں شرکت کرنے پروزیراعظم عمران سمیت گورنر اوروزیراعلی محمودخان کونوٹس جاری کیاگیاہے۔نوٹس کےمطابق جلسے میں شرکت اور تقریر الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزری ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر اور مراد سعید کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر دیر لوئر حامداللہ نے وضاحت طلب کرلی۔