الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،فواد چوہدری

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رینما فواد چوہدری کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں ہم الیکشن کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔ فیصل واڈا بولے الیکشن کمشنر فون پر آرڈر لیکر گھر پر بیٹھ کر فیصلے لکھتا ہے۔ ہم ریفرنس کے ساتھ ساتھ ثبوتوں کے ساتھ سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر فیصل واڈا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں۔ ممبر نثار درانی الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔ سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا غیر فعال ہونا ہے۔

اس موقع پر فیصل واڈا کاکہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور باقی دو ممبرز منصب پر بیٹھ کر جو دھندا چلا رہے ہیں عوام اس کو برداشت نہیں کرے گی۔ ہم ان کو ایکسپوز کریں گے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 20 مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے۔ پاکستان کا سیاسی نظام لندن سے یرغمال ہے جبکہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحران کا شکار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا غیر فعال ہونا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی قیادت کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد صفر ہو چکا ہےپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیس مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے۔ پاکستان کا سیاسی نظام لندن سے یرغمال ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More