اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14اپریل کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔عدالت کی ہدایت کے مطابق 30 دن کے اندر اس کیس کا فیصلہ کر دیا جائے۔