سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پر الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں چیف سیکریٹری سندھ کی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے التوا سے متعلق فیصلہ ایم کیو ایم، چیف سیکریٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More