افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے پہلے ہی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ دنیا میں ہماری آواز پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں تنخواہوں کے لیے رقم کی بھی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہا کہ ا فغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں۔ افغانستان کی نازک صورتحال کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہمارا مقصد ہے۔ ہم امریکہ، یورپی یونین و دیگر کو افغانستان کی صورتحال کا احساس دلانے میں کامیاب ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More