ایکنک کی لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، مشیران اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔ ایکنک اجلاس میں لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں24.96 ارب مالیت کے لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل منصوبے کے لیے زمین کی خریداری کی منظوری دی گئی ۔ ایکنک نے راولپنڈی رنگ روڈ آر 3 کیرج وے منصوبے کی بھی منظوری دے دی جس پر 23.60 ارب روپے لاگت آئے گی۔

ایکنک نے 191 ارب 47 کروڑ کی لاگت سے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے اور جنوبی پنجاب تخفیف غربت 25.24 ارب روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت 10 اضلاع میں تخفیف غربت کی کوششیں کی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More