کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پچاس ہزار ٹن یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری دیدی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چین سے پچاس ہزار ٹن یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری دیدی ۔

وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ کمیٹی نے چین سے 50 ہزار ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت صنعت وپیداوار نے ٹی سی پی کے ذریعے یوریا درآمد کرنے کی سمری پیش کی تھی ، ای سی سی نے ٹی سی پی کو چین کی سرکاری کھاد کمپنی کے ساتھ قیمت طے کرنے کی اجازت دے دی ۔

اجلاس میں وزارت تجارت کی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی کو معقول کرنے سمری پر غور کیا گیا، ای سی سی نے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات کچھ ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی کمیٹی نے آٹو موٹیو سیکٹر سے متعلق کچھ سفارشات کا چھ ماہ بعد جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن اور خزانہ ڈویژن کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی ۔ توانائی ڈویژن کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کو خزانہ ڈویژن کی مفاہمت سے مشروط کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More