ای سی سی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی ۔پٹرولیم ڈیلرز اور او ایم سی مارجن میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دیگی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی ۔ ای سی سی نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں71پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھ کر 3روپے68پیسے ہو جائیگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھ کر 3روپے68پیسے ہو جائے گا ۔

پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99پیسہ فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔ پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91پیسے سے بڑھ کر 4روپے90پیسے ہو جائیگا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3روپے30پیسے سے بڑھ کر 4روپے 13پیسے فی لیٹر ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More