تازہ ترین
ای سی سی نے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی

ای سی سی نے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(03 جون 2020)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل مل کےتمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

ای سی سی نے اسٹیل مل کےتمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کو منظور کیا جبکہ ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کے لئے8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی،رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے ایف بی آر کے لئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top