ای سی سی کا 8 ارب 20کروڑ کے رمضان پیکج کا اعلان

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیدی۔رمضان پیکیج دو کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین اور مشیروں سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ای سی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں 8ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے ریکارڈ رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرض موخر کے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ۔ جی ٹوئنٹی کے 15 ممالک کیساتھ قرض موخر کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ای سی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی ٹو پائپ لائن منصوبے کیلئے 21 ارب کی بینک گارنٹی اور پی ایس او اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے تیل کی قیمتوں کے فرق کیلئے 11.73 ارب روپے اضافی منظور کیے گئے ہیں۔یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31 مارچ تک کیلئے فراہم کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More