اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ہوگا ، اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں نو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،30لاکھ ٹن گندم درآمد پر غور کیا جائے گا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمت پر آٹے کی دستیابی کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی قیمت میں فرق کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی،وزیراعظم ہاؤس کی منٹینس کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کے 6 طیاروں کو بہتر بنانے کیلئے 40 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے گی،ایٹمی توانائی کے دو منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کی مدت تکمیل کو چند ماہ بڑھایا جائے گا،سپریم کورٹ اور ججز کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز دینے پر غور کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More