اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آٹھ فروری کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کا آر ایل این جی فروخت کے ریٹ۔ سرکاری بجلی پیداواری اداروں کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی۔
ای سی سی اجلاس میں پاک فوج کی کورونا ضروریات سے متعلق ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری کا امکان ہے جبکہ پیپرا کے ای منصوبے کے لیے 55 کروڑ کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔ ٹیکسٹائل اور ایپرل پالیسی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ پیش کیا جائے گی۔