اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ای سی سی اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ مشروبات پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئےگی۔

ای سی سی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا،اجلاس میں اسٹریٹیجک سٹیٹ پالیسی فریم ورک پر غور کیا جائے گا، مشروبات پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئے گی،مضر صحت میٹھے مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی سمری زیر غور آئے گی۔ ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر اور طلب پر بھی غور ہوگا۔ گندم کی درآمد سے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنے کی منظوری دی جائے گی،افغانستان کو گندم کی فراہمی کی سمری بھی پیش کی جائے گی،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More