کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹراسکیل پر شدت 4اعشاریہ 1 ریکارڈ، الرٹ جاری

کراچی:پاکستان کے معاشی حب کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستانِ جوہر ، ملیر کینٹ، اسکیم 33 ، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر بتائی جارہی ہے۔زلزلے کا مرکز پندرہ کلومیٹر کراچی کے علاقے ڈیفنس کے شمال میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی پندرہ کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More