سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سمیت گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ملا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی125کلومیٹرتھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔