متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے

دبئی: متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ متحدہ عرب امارات میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جنوبی ایران میں محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور خوف کے مارے لوگوں کی بڑی تعداد عمارتوں سے باہر نکل آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتی رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More