بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گوادر، پسنی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پسنی کےقریب سمندر میں اور گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More