کراچی میں تیزہواؤں کا راج، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: شہر قائد میں گرد آلود تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں5افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ تیز ہواؤں کے باعث نارتھ ناظم آبادمیں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کا کھمبا گر نے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دیگر حادثات میں خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار اور شیرشاہ میں دیواریں گرنے سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑگیا۔ مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کا کچھ حصہ گرگیا جس کے باعث خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔تین ہٹی کے مقام پر تیز ہوا سے درخت گرگیا جس کے باعث 2 رکشے اور چائے خانے کونقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ،دوسری جانب پاپوش نگرمیں تیز ہواوں کےباعث سرکاری اسکول کی دیواریں گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شہر میں تیز گرد آلود ہواؤں سے وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More