حارث رؤف کا دوران میچ ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مار دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث روف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارک باد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ کامران غلام نے حارث روف کے رویے کو مذاق سمجھا لیکن حارث روف کامران غلام کو گھور کر دیکھتے رہے۔ حارث رؤف کے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More