تازہ ترین
ڈمپر کی ٹکر سے خاتون، مرد اور لڑکا جاں بحق

ڈمپر کی ٹکر سے خاتون، مرد اور لڑکا جاں بحق

کراچی: (19 جولائی 2020) ڈمپر ڈرائیور کی بے احتیاطی ایک اور خاندان کی جان لے لیا۔ شہید ملت روڈ انڈر بائی پاس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد سمیت 18 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد میں آئے روز ڈمپر ڈرائیورز کی غفلت شہریوں کی جانیں لینے لگی۔ شہید ملت روڈ انڈر بائی پاس کے قریب ڈمپر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہر کے بیچوں بیچ ڈمپر ڈرائیور شہریوں کو بے دردی سے کچل کر با آسانی فرار ہوگیا۔ کئی گھنٹیں گذرجانے کے بعد بھی فرار ڈرائیور پولیس کی پکڑ میں نا آسکا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ عبد الشکور 18 سالہ عبدالغفور اور 60 سالہ خاتون شامل ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق بلال کالونی سے ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top