دعا زہرہ کے مبینہ اغواء کی تحقیقات جاری

کراچی: الفلاح تھانے کی حدود سے 14 سالہ دعا زہرہ کے مبینہ اغواء کی تحقیقات جاری ہیں،دعا کے اسکول پرنسپل اور سہیلیوں سے پوچھ کچھ کی گئی۔تفتیشی اداروں نے دعا کے زیر استعمال لیب لیٹ کا ریکارڈ بھی حاصل کر کیا ۔

دعا زہرہ کی تلاش کے لئے کراچی پولیس کی تین مختلف ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں ۔ پولیس نے چھاپوں سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔تفتیشی اداروں نے دعا کے زیر استعمال ٹیب لیٹ پر کی جانے والی سرچنگ کا کاریکاڈ بن بھی حاصل کرلیا۔

ادھر تحقیقاتی ٹیم نے دعا کے اسکول ہیڈ ماسٹر اور سہیلیوں سے بھی پوچھ گچھ کی،اسکول ہیڈ ماسٹر نے ٹیم کو بتایا کہ دعا تیسری جماعت تک اسکول کی طالبہ تھیں اور ریگولر اسٹوڈنٹ بھی نہیں تھی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق دعا کے اہلخانہ کو تاوان کے لئے واٹس ایپ پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں تاہم تحقیق سے پتہ چلا کہ مذکورہ پیغامات شرارت کے غرض سے کیے گئے تھے۔دعا زہرہ کیس کے حوالے سے پولیس کی مختلف پہلووں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More