پشاور:کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پشاور پولیس نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے خزانہ میں آئیس بنانے والی تین فیکٹریوں کا سراغ لگا کر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں جبکہ کینٹ کے علاقے میں کارچوری اور رہزنیوں میں ملوث آٹھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ایس پی رورل سجاد حسین کے مطابق مزکورہ تینوں ائس فیکٹریاں نواحی علاقے خزانہ میں رہائشی مکانات میں قائم کی گئیں تھیں، فیکٹریوں میں ائس اور نشہ آور گولیاں تیارکی جاتی تھیں فیکٹریوں سے پانچ کلو گرام سے زائد ائس 126 کلو گرام سے زائد کیمیکل اورایک لاکھ 46 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دھندے کی 9 لاکھ 13 ہزار روپے کی رقم بھی برامد کرلی گئی ۔

ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ انٹی کار لفٹنگ سیل،تھانہ تاتارا اورتھانہ ٹاون پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی میں 8 خطرناک ملزمان کو گرفتارکر لیا کاروائی کےدوران ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 34 عدد قیمتی موبائل فونزچوری کی 17 گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔ ملزمان سے گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More