پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔پنجاب کے عوام کو اپنے صوبے میں فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدیدغصہ ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نائب مسلم لیگی صدر مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو اپنے صوبے میں فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدیدغصہ ہے ۔پنجابی اپنے غصے کا حساب انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہو گی،مگر کہاں۔ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More