ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر یاسمین راشد کو پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر مقررکر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں ۔ شفقت محمود کی جگہ یاسمین راشد کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا صدر اور حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری مقررکیاگیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی منظوری کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حماد اظہر جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب، عامر کیانی صدر شمالی پنجاب، سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب مقرر کیے گئے ہیں، ان کی تعیناتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More