کراچی: سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر 97 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئی۔
الیکشن کے لیے پولنگ سہ پہر 4 بجے تک جاری رہی۔
مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ میں ٹوٹل 97 ووٹ کاسٹ ہوئے، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر نے تمام 97 ووٹ لیے۔
واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔